ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی عمارت کے اندر خودسوزی کا معاملہ؛ دو لاکھ روپیوں کا چیک لینے سے گھروالوں کا انکار

بھٹکل میونسپالٹی عمارت کے اندر خودسوزی کا معاملہ؛ دو لاکھ روپیوں کا چیک لینے سے گھروالوں کا انکار

Thu, 28 Dec 2017 18:37:02    S.O. News Service

 بھٹکل:28/ دسمبر(ایس اؤنیوز)بھٹکل بلدیہ دکانوں کی بولی اور تحویلی کارروائی کو لے کر ہوئے احتجاج کے دوران بلدیہ دفتر میں خودسوزی کے بعد ہلاک ہونے والے آسارکیری کے مکین رام چندر نائک کے گھروالوں نے حکومت کی طرف سے منظورشدہ دو لاکھ روپیوں کا چیک قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ گھروالوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں دس لاکھ معائوضہ فراہم کیا جانا چاہئے۔

آج کو وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈ سے 2لاکھ روپیوں کا معاوضہ منظور کیا گیا ہے۔

آج جمعرات کی دوپہر رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، تحصیلدار کے ساتھ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر دو لاکھ روپیوں کا معاوضہ  چک اداکرنے کےلئے آگے بڑھے تو مہلوک کے نائک بھائیوں نے معاوضہ کا چک قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ  ہمارے سماج کی طرف سے زائد معاوضہ کا مطالبہ کیاگیا ہے ، اس وقت 2لاکھ روپیوں کا چک ہمیں منظور نہیں ہے، کافی  بات چیت کے بعد انہوں نے کہا کہ  ہمارے سماج کے ذمہ داران و لیڈران سے وہ اس تعلق سے صلاح ومشور ہ کریں گے اور بعد میں ذمہ داران جو بھی فیصلہ کریں گے، اُس کو وہ قبول کریں گے۔ 

منکال وئیدیا نے گھروالوں کو سمجھانے کی کوشش کی اس معاملے کو لے کر انہوں نے  ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے کے ساتھ وزیرا علیٰ سے ملاقات کی تھی  اور ہماری ممکنہ کوششوں سےمتاثرہ خاندان کے لئے 2لاکھ روپئے کامعاوضہ منظور کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خودسوزی کرکے ہلاک ہونے والے معاملوں میں حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کا معائوضہ نہیں دیا جاتا، مگراُن کی اپنی ذاتی کوششوں سے  پہلی بار معاوضہ منظور کیا گیا ہے، کافی  منت سماجت کرنے کےبائوجود گھروالوں نے چیک کو قبول نہیں کیا۔اس موقع پر گھروالوں نے رکن اسمبلی سے شکایت کی کہ  حال ہی میں ان کے  گھر کے پیچھے والے باکڑے اور آٹو رکشہ  میں شرپسندوں کی طرف سے   آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا تھا، مگر اُس پر پولس کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے۔ جواب میں  رکن اسمبلی نے اس سلسلے میں ضروری اقدام کرنے کی بات کہی۔

گھروالوں کی طرف سے چیک قبول کرنے سے انکار کرنے کے تعلق سے منکال وئیدیا نے بتایا کہ غالباً ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت نے خودسوزی کے معاملے پر معاوضہ منظور کیا ہے،   جس کے لئے ہم وزیر اعلیٰ سدرامیا کے احسان مند ہیں، جہاں تک زائد معاوضہ کا معاملہ ہے ، اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ میں اپنی  طرف سے کوشش جاری رکھونگا، معاوضہ قبول کرنا یا نہ کرنا یہ خاندان والوں کااپنا فیصلہ ہے۔ دکانداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے میں نے جو کوششیں کی ہیں وہ دکاندار اچھی طرح جانتےہیں، اس کے بعد بھٹکل میں جو کچھ ہوا اس کی بھٹکل کے عوام کو پوری جانکاری ہے۔

وئیدیا  نے مزید کہا کہ کس کے ساتھ انصاف ہوا ہے اور کس کے ساتھ   ناانصافی ہوئی ہے ایک نہ ایک دن اس کا فیصلہ سامنے  ضرور آئے گا، اس تعلق سے میں ہمیشہ پرامید رہتاہوں۔ اس موقع پر تحصیلدار وی این باڈکر، اے پی ایم سی گوپال نائک، بلدیہ ممبر وینکٹیش نائک، بھٹکل نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے ممبر شری دھر نائک، پرمیشور نائک، سدھاکر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: